اداکارہ طوبیٰ انورکوبھی دبئی کا”گولڈن“ویزہ مل گیا

اداکارہ طوبیٰ انورکوبھی دبئی کا”گولڈن“ویزہ مل گیا
کیپشن: Actress Tobiah Anwar also got a "Golden" visa to Dubai

ایک نیوز :اداکارہ طوبیٰ انورنےمداحوں کودبئی کا”گولڈن“ویزہ ملنےکی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ طوبیٰ انوار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ”الحمداللہ! میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شُکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ملک کے گولڈن ویزا سے نوازا“۔
 طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ”متحدہ عرب امارات بھی اب میرا اپنا گھر ہے“۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے سال2018 میں خاموشی سے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، شادی کے بعد طوبیٰ نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ لیا تھا لیکن سال 2022 میں اُنہوں نے مرحوم عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔
واضح رہےکہ اس سےپہلےاداکارہ مہوش حیات،صباقمر،سعدیہ خان اورمایاعلی کوبھی دبئی کاگولڈن ویزمل چکاہے۔