انٹراپارٹی انتخابات: چیئرمین کے عہدے کا معاملہ، تحریک انصاف کی اندرونی کہانی

انٹراپارٹی انتخابات: چیئرمین کے عہدے کا معاملہ، تحریک انصاف کی اندرونی کہانی
کیپشن: Intra-Party Elections: The Matter of the Chairman's Post, The Inside Story of Tehreek-e-Insaf

ایک نیوز: انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے معاملے میں تحریک انصاف کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کور کمیٹی کے رہنما اور وکلاء ٹیم دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ سیاسی رہنماؤں کی رائے میں چیئرمین کے عہدے پر عمران خان نہیں بلکہ کوئی دیرینہ سیاسی چہرہ ہونا چاہیے۔

قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ چیئرمین کا عہدہ عارضی طور پر کسی کو دیکر پارٹی بچائی جائے۔ جبکہ کور کمیٹی کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین کا عہدہ دینا بھی ہے تو کسی سیاسی رہنما کو دیا جائے۔

کورکمیٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف جس کو نامزد کریں گے اس کو ہی چیئرمین لگایا جائے گا۔