رونالڈو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ

رونالڈو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ
کیپشن: Ronaldo's excellent display of sportsman spirit

ویب ڈیسک:پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے۔
پیر کو  ریاض میں سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر اور  ایرانی کلب پرس پولیس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، میچ کے دوسرے ہی منٹ میں رونالڈو  بظاہر مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گرگئے۔
پھر ریفری ما ننگ  نے رونالڈو کو  پنالٹی ایوارڈ کی لیکن رونالڈو نے بتایا کہ غلطی ڈیفنڈر کی نہیں ہے اور  پنالٹی کک لینے سے انکار کر دیا۔
تاہم ریفری نے مانیٹر پر دیکھنے کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔
پنالٹی کک لینے سے انکار کرنا فٹبال میں کم ہی دیکھا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر رونالڈو کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ 
پیر کو ہونے والے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ  بغیر کسی گول کے  برابر رہا ۔