ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز دنیا کے سامنے پیش

ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز دنیا کے سامنے پیش
کیپشن: A ship 5 times larger than Titanic presented to the world

ویب ڈیسک:ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز آئیکون آف دی سیز کو باضابطہ طور پر دنیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔


رائل کیریبین نامی کمپنی کے 28 بحری جہازوں کے بیڑے میں آئیکون آف دی سیز کو شامل کر لیا گیا ہے۔فن لینڈ میں تیار ہونے والے اس بحری جہاز کو 27 نومبر کو کمپنی کے حوالے کیا گیا۔ڈیزائن سے لے کر اس کی تیاری تک ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔
یہ جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا ہے جس میں 20 عرشے، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔
اس میں ایک وقت میں 9950 افراد سفر کر سکیں گے اور یہ جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔
یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔یہ بحری جہاز پہلے سفر کے دوران امریکی شہر میامی سے کیریبین جزائر جائے گا۔
اس میں 40 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی۔


اس جہاز میں مجموعی طور پر 2805 کمرے تیار کیے گئے ہیں جن کو 14 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے 3 منزلہ ٹاؤن ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ اوسطاً 75 ہزار ڈالرز ہے۔
اس کی سب سے سستی ٹکٹ بھی 1820 ڈالرز کی ہے جس کے دوران ایک مسافر 7 راتوں تک ایک عام کمرے میں قیام کرسکے گا۔
اس بحری جہاز میں ایک آبشار بھی تعمیر کی گئی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔