شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کاتبادلہ،1دہشتگردہلاک

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کاتبادلہ،1دہشتگردہلاک
کیپشن: شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کاتبادلہ،1دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔دہشت گردوں کیساتھ شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔فائرنگ سے دہشت گرد نیکمان اللہ مارا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق   ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔