فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ: ہالینڈنےپاکستان کوہرادیا

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ: ہالینڈنےپاکستان کوہرادیا
کیپشن: Five A Side Hockey World Cup: Holland beat Pakistan

ویب ڈیسک:فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں ہالینڈنےپاکستان کوہرادیا۔
تفصیلات کےمطابق مسقط میں جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں ہالینڈنےتین کےمقابلےمیں پاکستان کو پانچ گول سےشکست دےکرفتح حاصل کرلی۔
ایونٹ میں قومی ٹیم نےاپنادوسرامیچ ہالینڈکےخلاف کھیلاجس میں پاکستان نے5ویں منٹ میں برتری حاصل کی،لیکن یہ برتری کی خوشی 10ویں منٹ میں ختم ہوگئی اورمیچ برابرہوگیا۔
دوسرے کوارٹر میں کپتان رانا عبدالوحید نے پھر پاکستان کو برتری دلائی، لیکن وان ڈر ڈرفٹ نے برتری کا خاتمہ کیا۔
اس کے بعد ڈچ ٹیم چھا گئی اور میچ تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔
واضح رہےکہ پاکستان ٹیم اپناتیسرامیچ پولینڈکےخلاف کھیلےگی۔