دبئی اوپن : اعصام الحق ابتدائی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

دبئی اوپن : اعصام الحق ابتدائی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر
کیپشن: دبئی اوپن : اعصام الحق ابتدائی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

ایک نیوز:  ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کو  دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست ہو گئی۔
  ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔
اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں شروع ہو چکے ہیں ۔
بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر پاکستانکےاعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو 6-7(4-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ یوروگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سے ہوگا۔