شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نصیر خان سے نکاح

شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، تقریبات کا آغاز ہوگیا

ایک نیوز : پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ عبوری چیف سلیکٹر بوم بوم شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی بخیرو خوبی انجام پاگئی۔ لیکن  یہ شادی شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی کی ہے جو شاہین آفریدی سے نہیں بلکہ نصیر نامی شخص سے ہوئی  ۔ شاہین آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی بیٹی سے اگلے ماہ ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نصیر ناصر خان سے نکاح کراچی میں ہوا، جس میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔شاہین آفریدی بھی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر کراچی پہنچے  اور شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ  شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی لگوائی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی تھی۔  جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔ اس حوالے سے شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

 خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری نمبر والی بیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔

 

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ’میٹ اینڈ گریٹ پروگرام‘ میں حصہ لیا اور اس دوران متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے . اس تقریب میں بھی شاہین آفریدی سے اُن کی شادی کی تیاریوں سے متعلق سوال کیا گیا .اس سوال کے جواب میں شاہین آفریدی کا مختصر سے جواب میں بتانا تھا کہ شادی میں ایک ماہ رہ گیا ہے، تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں، انشاءاللّٰہ اپنی شادی میں سب کو بلاؤں گا .