ٹیسٹ میچ میں 27سال بعدویسٹ انڈیزکےہاتھوں آسٹریلیاکوشکست

ٹیسٹ میچ میں27سال بعدویسٹ انڈیزنےآسٹریلیاکوشکست دیدی
کیپشن: After 27 years, West Indies defeated Australia in a Test match

ویب ڈیسک:ٹیسٹ میچ میں 27سال بعدویسٹ انڈیزنےآسٹریلیاکو شکست دےکرفتح اپنےنام کرلی۔

تفصیلات کےمطابق گابا اسٹیڈیم میں آسٹریلیااورویسٹ انڈیزکےدرمیان میچ کھیلاگیا،جس میں ویسٹ انڈیزنےآسٹریلیاکوچوتھےروز8اسکورسےشکست دےکرفتح اپنےنام کرلی۔اس طرح آسٹریلیاکواپنےگھرمیں ناکامی کاسامناکرناپڑا۔پہلی اننگزمیں ویسٹ انڈیزنے311رنزبنائےتھےجواب میں آسٹریلیانے9وکٹوں کےنقصان پر289رنزبنائےاوراننگزڈیکلیئرکردی، یوں ویسٹ انڈیزکو پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 193 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے216 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 207 رنز پر آؤٹ کر دیا اور میچ 8 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیاکی طرف سےشمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں68 رنز دے کر7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب 3 ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہو گی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1997ء میں آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر شکست دی تھی۔