ہندوستان کی مداخلت بنگلہ دیش کی عوام نے مسترد کردی

ہندوستان کی مداخلت بنگلہ دیش کی عوام نے مسترد کردی
کیپشن: India's intervention was rejected by the people of Bangladesh

ویب ڈیسک: بنگلادیش کے عوام نے اپنے ملک میں ہندوستان کی مداخلت کو مسترد کردیا۔ شہریوں نے شیخ حسینہ کی متنازعہ جیت کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہراتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

بنگلادیش میں انڈیا آؤٹ کے نام سے مہم نے بنگلادیش اور ہندوستان کی حکومت کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا۔ 7 جنوری کو بنگلادیش میں یک طرفہ الیکشنز میں شیخ حسینہ نے متنازعہ طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔

شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعد عوام نے نتائج کے متعلق شکوک کا اظہار کیا۔ امریکہ نے بھی بنگلادیش میں شفاف الیکشن  پر زور دیا تھا جس کے باوجود انتخابی نتائج میں دھاندلی اور بے ایمانی صاف دیکھی جاسکتی ہے۔