سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ ہوگئے

 سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ ہوگئے
کیپشن:  سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ ہوگئے

ایک نیوز:نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈول پریزنٹیشن کے دوران بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلی گئی جارحانہ اننگز کی تعریف کررہے ہیں۔
 سائمن ڈول نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر انہیں سراہا۔
پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے بجائے اپنے ذاتی سنگ میل کیلئے کھیل رہے ہیں۔