سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن  ہوں،بابراعظم

سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن  ہوں،بابراعظم
کیپشن: I am fully satisfied with the central contract, Babar Azam

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے ذاتی دلچسپی لی جس کیلئے ان کا شکر گزار ہوں۔بورڈ سے مذاکرات ایک طویل عمل تھا ۔معاہدہ کھلاڑیوں کے کریئر اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوگا۔ہماری مکمل توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور ہم اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔