نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سیدمٹھا ہسپتال کادورہ،ناقص صفائی پربرہم

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سیدمٹھا ہسپتال کادورہ،ناقص صفائی پربرہم
کیپشن: Screenwriter's strike over, viewers will be able to watch favorite web series movies

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بھاٹی گیٹ کا دورہ،ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی،سٹیلائٹ فلٹر کلینک کارڈیالوجی،بچہ وارڈ، ایکسرے روم، سی سی یو،ڈائیلسسز وارڈاوردیگر وارڈز کا معائنہ کیا ۔مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے استفسار کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار دیکھ شدید برہم،ایم ایس کی سرزنش،ایم ایس کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ہسپتال کے معاملات کو 7روز کے اندر بہتر بنانے کا حکم دیدیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے سیکرٹری صحت کو بھی فوری طور پر سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بلا لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے 4فلور دیکھے اور علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد فنکشنل کرنے کاحکم ، بعض مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں ۔

نگران وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پرآشوب چشم میں مبتلا عملہ آپریشن تھیٹر میں مریضوں کے علاج میں مصروف،ایکسرے روم بند،مشین خراب،بعض وارڈ زمیں اے سی نان فنکشنل،وارڈ ز کے باہرموجود الماریوں میں اوپن ریکارڈ روم،خراب اورگندگی سے بھرا واٹر فلٹریشن پلانٹ پایاگیاے

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ہسپتال کے دورے کے دوران بہت سے ایشوز سامنے آئے ہیں جنہیں جلد درست کیا جائے گا۔ سیکرٹری صحت کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے ہدایات دے دی ہیں۔ 
صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،منصور قادر،بلال افضل اور ڈپٹی کمشنرلاہور بھی ہمراہ تھیں۔