بلوچستان سے 11نشتوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

 بلوچستان سے 11نشتوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب
کیپشن:  بلوچستان سے 11نشتوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

ایک نیوز:بلوچستان سے سینیٹ کی خالی 11نشتوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

بلوچستان اسمبلی کی  جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی،پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی، عوامی نیشنل پارٹی اورپیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان،جمعیت علماء اسلام کے احمد خان،سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹر منتخب ہوئے۔

ٹیکنوکریٹس کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل اور جے یو آئی کے مولانا عبد الواسع، خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔