شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع

شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi's interim bail extended till July 7 in 3 cases

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے شاہ محمودقریشی کی تین مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی، رہنما پی ٹی آئی نےعبوری ضمانت میں پیشی ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

آئی ایم ایف کا آج یا کل پول کھل جائے گا: شاہ محمود قریشی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج یا کل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پول کھلنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بجٹ پیش ہوا اور جو پاس ہوا اس میں دن اور رات کا فرق تھا، کوئی پاکستانی قوم کو اس مایوسی سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی اور صف بندی نہیں کر رہا، صف بندی ہو رہی ہے تو صرف حصول اقتدار کے لئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب کو آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حصول اقتدار کے لئے دبئی میں ہیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، بھارت کے وزیرِ اعظم کے بیان پر کسی نے جواب نہیں دیا۔