بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ویمن ایونٹ جیت لیا

بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ویمن ایونٹ جیت لیا
کیپشن: بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ویمن ایونٹ جیت لیا

ویب ڈیسک:بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمن سنگلز ٹائٹل کادفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 
فیصلہ کن معرکے میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی چین کی کی وین ژینگ کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 2-6 سے ہرادیا۔ 
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارینا سبالینکا نے نمبر چار سیڈ امریکا کی کوکو گف کو دو سیٹ کے مقابلے میں 6-7 اور 4-6 سے مات دی تھی۔
نمبر 12 سیڈڈ چین کی کی وین زینگ نے دوسرے سیمی فائنل میں یوکرین کی ڈیانا یسٹریمسکا کی فتوحات کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دو سیٹ میں یکساں اسکور 4-6 ، 4-6 سے ہرایا تھا۔
ایونٹ کے مینز سنگلز کا فائنل آج میدودیو اور جینک سینر کے درمیان کھیلا جائے گا۔