مریم نوازکا بڑااقدام،نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کافیصلہ

مریم نوازکا بڑااقدام،نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کافیصلہ
کیپشن: مریم نوازکا بڑااقدام،نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کافیصلہ

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اقدام،نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کا فیصلہ،مستحقین کو راشن بیگ گھر کی دہلیزپرملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ۔

 نگہبان رمضان پیکج  کیلئے10کلو آٹے کے بیگ پرسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویر کا لوگو تیار بنایاگیاہے۔پروگرام نگہبان کے تحت رجسٹرڈ گھرانوں کو رمضان راشن بیگ دیے جائیں گے ۔پنجاب بھر سے 70 لاکھ خاندان رمضان راشن بیگ سے مستفید ہونگے۔لاہور کے 4 لاکھ 81 ہزار خاندانوں میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے راشن بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص پیکنگ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا، چینی،بیسن،گھی اور چاول دو دو کلوشامل ہونگے۔فی راشن بیگ کی قیمت 35 سو سے 36 سو روپے ہوگی۔