مرادعلی شاہ نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھالیا

مرادعلی شاہ نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھالیا
کیپشن: مرادعلی شاہ نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھالیا

ایک نیوز: سندھ میں حکومت سازی کا مرحلہ بھی مکمل،نومنتخب وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

گورنرہاؤس سندھ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا ۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مرادعلی شاہ نے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ،سابق نگران وزرا ،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں قائم علی شاہ،نثارکھوڑو،شرجیل میمن،سعید غنی،ناصرحسین شاہ ،امتیاز شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری میں  مختلف ممالک کے قونصل جنرلز،عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس کی فضا زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی ۔