پاکستان کا ڈبلیوایچ او سےمنکی پاکس ویکسین حاصل کرنےکافیصلہ

پاکستان کا ڈبلیوایچ او سےمنکی پاکس ویکسین حاصل کرنےکافیصلہ
کیپشن: پاکستان کا ڈبلیوایچ او سےمنکی پاکس ویکسین حاصل کرنےکافیصلہ

ایک نیوز: پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے باعث قومی ادارہ صحت نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق اس ضمن میں قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے عالمی ادارۂ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کر لی۔فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

قومی ادارہ ٔ صحت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔دنیا بھر سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر مہینے تقریباً 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرونِ ممالک سے بے دخل ہو کر پاکستان واپس آتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ منکی پاکس کے مریض سے رابطے میں آنے والوں کو آئسولیشن میں رکھ کر مانیٹر کرنا ہوگا۔