سب سے زیادہ غلط خبریں ”ایکس(ٹویٹر)“پرشیئرکی جارہی ہیں،یورپی یونین

سب سے زیادہ غلط خبریں ”ایکس(ٹویٹر)“پرشیئرکی جارہی ہیں،یورپی یونین
کیپشن: The most fake news being shared on "X(Twitter)" is the European Union

ایک نیوز:یورپی یونین کمیشن کی نائب سربراہ ویرا جورووا کاکہنا ہے کہ سب سے زیادہ زرد صحافت سوشل میڈیا ایکس پر ہورہی ہے جہاں سب سے زیادہ غلط خبریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کی نائب سربراہ ویرا جورووا کا برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ غلط خبریں دینے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے فالوئرز کی تعداد دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔  غیر  تصدیق شدہ  خبروں کے مقابل یورپی یونین کے لاگو کردہ اصول و قواعد کو فیس بُک ، گوگل، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور لنکڈاِن سمیت 44 پلیٹ فارموں نے قبول کر لیا ہے۔ مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے یورپی یونین کو غیر صائب خبروں کے مقابل کوششوں سے متعلق 6 ماہ پر مشتمل ڈیٹا رپورٹ پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کے، کووِڈ۔19 اور روس۔یوکرین جنگ سمیت بڑھی ہوئی غیر حقیقی خبر رسانی کے خلاف، تیار کردہ اطلاقی کوڈ پر گذشتہ سال جون کے مہینے 30 سے زیادہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے دستخط کئے تھے۔میٹا، گوگل، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور مائیکروسافٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا قبول کردہ اطلاقی کوڈ آئن لائن زرد صحافت کے مقابل زیادہ وسیع پیمانے کے عزائم اور حفاظتی تدابیر کا حامل تھا۔