عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: پی ٹی آئی کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: پی ٹی آئی کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
کیپشن: عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: پی ٹی آئی کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

ایک نیوز : تحریک انصاف نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کرنے اور سنگین الزامات عائد کرنے پر وزیر صحت سمیت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کو شرمناک کرتے ہوئے قرار دیا کہا کہ وزیرِصحت اور اس کے معاونین کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارت صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔
دوسری جانب  فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف وزیر کی پریس کانفرنس بےشرمی اور لچر پن کی عمدہ ترین مثال ہے،نیب کے چیئرمین کو بےغیرتی کے ریکارڈ بنانے کی بجائے شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، لاقانونیت اور آئین کی پامالی کا فائدہ اٹھا کر بےشرموں کا گروہ غلاظت کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے، ملک کو بنانا ریبلک بنانے کے بعد اوباش زنجیروں میں قید میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور بیہودگی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں،  زرداری کے اس گماشتے میں حیا ہوتی تو سندھ کے ڈاکو کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کا متن دیکھ لیتا۔