صدرمملکت آصف زرداری کا یتیم بچوں کےاعزاز میں افطارڈنر

صدرمملکت آصف زرداری کا یتیم بچوں کےاعزاز میں افطارڈنر
کیپشن: صدرمملکت آصف زرداری کا یتیم بچوں کےاعزاز میں افطارڈنر

ایک نیور: صدرمملکت آصف زرداری نےایوان صدر میں اسلامی تعاون تنظیم کے یوم  یونامی کے موقع پر یتیم بچو ں کے اعزاز میں افطارڈنر کااہتمام کیا۔

صدرمملکت آصف زرداری نے افطارڈنر کے موقع پر گفتگو میں کہنا تھاکہیتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کے کار ِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔پھول جیسے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔

تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیرمین ائیر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا

چیئرمین آرفن کیئر کاکہنا تھا کہپاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کی بہترین پرورش اور نگہداشت کیلئے کام کر رہا ہے ۔صحت مند معاشرے کمزور طبقات بالخصوص یتیم بچوں کی نشوونما اور تعلیم و تربیت کا خیال رکھتے ہیں ۔ملک میں 46 لاکھ کے قریب یتیم بچے ہیں۔ایوانِ صدر میں بچوں کو مدعو کرنے سے انکے اعتماد میں اضافہ ہوگا، حوصلہ افزائی ہوگی۔