نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک
کیپشن: نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

ایک نیوز:تربت میں نیول بیس حملے میں شہید نعمان فریدکی نمازجنازہ ادا،فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

شہیدسپاہی نعمان فرید کی نمازجنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیر کور بلوچستان تربت میں ادا کی گئی۔آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپرخاک کیاگیا۔شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔