سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق بارہ سوروپے اضافے کے بعد  سونا 2 لاکھ 29 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  10 گرام سونا 1 لاکھ 96 ہزار 674 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2193 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔