پاکستان ایران کےسفیر آج اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

 پاکستان ایران کےسفیر آج اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
کیپشن: پاکستان ایران کےسفیر آج اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ایک نیوز: پاک ایران تنا ؤ میں کمی کے بعد دونوں ممالک کے سفیر آج اپنی اپنی ذمہ داریوں کے ممالک پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایران میں سفیر محمد مدثر ٹیپو ایران پہنچ گئے۔مدثر ٹیپو گذشتہ شب ساڑھے 4 بجے ایران پہنچیے ہیں۔

 مدثر ٹیپو 17 جنوری کو ایران سے واپس اسلام آباد پہنچے تھے، جبکہ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم آج رات کو پاکستان پہنچیں گے۔رضا امیری مقدم آج رات پاکستان پہنچیں گے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر 16 جنوری کو ایران واپس روانہ ہوئے تھے,ایرانی سفیر 16 جنوری کو ایرانی صدر کے خصوصی نمائندہ حسن کاظمی قمی کے ہمراہ ایران واپس گئے تھے، 16 جنوری کو ایران کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی علاقے کوہ سبز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 17 جنوری کو پاک فضائیہ نے آپریشن مرگ بر سرمچار میں ایرانی علاقے ابدوئی، سراوان میں موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔شدید کشیدگی کے بعد 17 جنو ر ی کو پاکستان نے ایران سے سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا،اسی روز دونوں ممالک کے سفیروں کی واپسی کے فیصلے کا اعلان بھی کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 19  جنو ری کو نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں پا ک ایران سفارتی تعلقات و سفیروں کی ذمہ دار یو ں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا،سفارتی ذرائع کے مزید بتایا ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آئندہ ہفتے پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔