مریم نواز کا  مہنگائی سے ریلیف کیلئےاقدامات کا اعلان

مریم نواز کا  مہنگائی سے ریلیف کیلئےاقدامات کا اعلان
کیپشن: مریم نواز کا  مہنگائی سے ریلیف کیلئےاقدامات کا اعلان

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمہنگائی پرقابوپانےکیلئےپرائس کنٹرول کے پائیدار اقدامات سے متعلق پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدار ت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔جس میں پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،آئی جی ،چیئرمین پی اینڈ ڈی ،سیکرٹریز پولیس حکام اور دیگر نے شرکت کی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم،ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہںیں۔عارضی اقدامات کافی نہیں۔  مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے۔گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضح کیا جائے۔ پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں۔ گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔