پہاڑی علاقوں میں برفباری ،کئی علاقوں میں راستے بند

پہاڑی علاقوں میں برفباری ،کئی علاقوں میں راستے بند
کیپشن: پہاڑی علاقوں میں برفباری ،کئی علاقوں میں راستے بند

ایک نیوز :پہاڑی علاقوں برفباری کا سلسلہ تاحال جار ی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور کئی مقامات برف پڑنے کی وجہ سے راستے بند ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش پہاڑوں پر ہلکی برف باری  ہوئی ، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ  کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ۔

 مستونگ ، زیارت   ، مستونگ ، شیلاباغ ، خانوزئی اور کان مہترزئی میں برف کو شاہراہ سے ہٹانے کے لیے پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی کارروائی جاری ہے ، ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے شاہراہوں پر نمک کے چھڑکاؤکیا جارہا ہے ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ،قلات میں صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سبی میں 10 ،نوکنڈی میں 7سیٹی گریڈ ریکارڈ۔تربت اورجیونی میں12  ۤآئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کاامکان ہے ۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے ،پریغال،شوال ،مکین ،کانیگرم اور کاروان مانزہ پر ایک فٹ سے زائد برف جمع ہوچکی ہے ،مختلف علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،برف باری سے پہاڑی علاقوں میں راستے بند ،راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب  خیبرپختونخوا کے زیادہ ترعلاقوں میں آج بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،سوات ،چترال ،مانسہرہ ،نوشہرہ ،پشاور میں بارش ہوسکتی ہے، کوہاٹ ،بنوں ،کرم،اورکزئی میں بھی بارش کا امکان ہے ، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،