'سیاحتی مقام پر برفباری دیکھنے گیا تھا'، پرویزالہٰی کے وکیل کا گھر پہنچنے پر بیان

'سیاحتی مقام پر برفباری دیکھنے گیا تھا'، پرویزالہٰی کے وکیل کا گھر پہنچنے پر بیان
کیپشن: 'Went to see snowfall at a tourist spot', Parvaizalhi's lawyer's statement on reaching home

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے وکیل بالآخر گھر پہنچ گئے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی گمشدگی کے حوالے سے ایک اہم بیان بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویزالہٰی کے وکیل عامر سعید راں گزشتہ دنوں گمشدہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ان کے بھائی نے بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔ 

اب بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات عامر سعید راں گھر پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے مبینہ طور پر اغواء ہونے کی افواہ پھیل گئی تھی۔ لیکن میں تو سیاحتی مقام پر برفباری دیکھنے گیا ہوا تھا۔