پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے 'تعلیم سب کے لیے'مہم کا سلسلہ جاری 

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے \'تعلیم سب کے لیے\'مہم کا سلسلہ جاری 
کیپشن: On behalf of Pakistan Army and Frontier Corps North, the 'Education for All' campaign continues

ایک نیوز: مالاکنڈ میں پاک فوج اور فرنٹیئرکور نارتھ کی جانب سے "تعلیم سب کے لئے" مہم کے سلسلہ میں اقدامات جاری ہیں۔ 

یتیم بچوں کے لیے مالاکنڈ میں کفالت یتیم خانہ تعمیر کیا گیا۔ یتیم بچوں کا تعلیمی اداروں میں داخلہ کروا کر انہیں تعلیم کے اخراجات بھی مہیا کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کفالت یتیم خانہ میں بچیوں کے لئے کلاسز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ 

گرلز کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کیا گیا اور باقاعدہ کلاسز کے اجراء کے لئے علاقہ سے خواتین اساتذہ کی مدد سے تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ فرنٹیئر کور نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لئے تمام اہم سہولیات بھی فراہم کی گئیں جن میں یونیفارم، کاپیاں، کتابیں، فرنیچر اور سٹیشنری شامل ہیں۔ 

علاقہ کی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اس اقدام کو سراہا۔ عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اہم اقدامات سے اب ہر بچے اور بچی کو تعلیم بآسانی فراہم ہو گی۔