وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کی تھی۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ کابینہ ڈویژن نے ان کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔