پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو جاری تقرروتبادلے کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں نگراں حکومت کی جانب سے تقرری و تبادلوں کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔فواد چودھری کےوکیل ظفراقبال منگن اور مبین الدین قاضی نے دلائل دئیے۔

موقف میں کہا گیا کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کےذریعے الیکشن کمیشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقروتبادلوں کا مکمل اختیار دےدیا۔الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔تقروتبادلوں کےلئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔نگران حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کےلئے تقروتبادلوں کے مکمل اختیارات دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقروتبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ الیکشن کمیشن نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی، نگران پنجاب حکومت کو ہر تبادلے کیلئے مشاورت اور جواز بتانے کا پابند بنا دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو تقرری و تبادلے کرنے کا جاری نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو تقرر و تبادلوں کا اختیارات دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔