اسلام امن کادین ہے،انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف 

اسلام امن کادین ہے،انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف 
کیپشن: Islam is peaceful, there is no room for extremism, Army Chief

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے،انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے  چرچ آف پاکستان اینڈ بشپ آف رائیونڈ کے صدر ڈاکٹر آزاد مادشل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف نے قومی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کے کردار کو سراہا ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ معیاری تعلیم، صحت اور عوامی خدمات میں بھی مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔ مسیحی کمیونٹی نے وطن کے دفاع میں بھی غیر معمولی کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے مسیحی کمیونٹی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور قائداعظم کے ویژن کے مطابق وسیع البنیاد بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کامزید کہنا تھاکہ  مہذب معاشرے میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

سپہ سالار نے مسیحی کمیونٹی نے دہشتگردی کے خاتمے اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔

وفد نے آرمی چیف کے خیالات کا بھی خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے مسیحی برادری کے قومی ترقی میں اپنا مذید کردار ادا کرنے پر زور دیا