ایشین گیمز، بھارتی وویمن کرکٹ ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز، بھارتی وویمن کرکٹ ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایک نیوز: ایشین گیمز میں بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم نے طلائی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشین گیمز میں بھارتی  خاتون کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ بھارت نے فائنل میچ میں  سری لنکن وویمن کرکٹ ٹیم کو 19 رنوں سے شکست دے دی۔بھارت نے سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف دیا لیکن سری لنکن وویمن ٹیم 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 97 رن ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ٹیٹس سدھو نے 4 اوورز میں محض 6 رن دے کر 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔