اہم خبر: نواز اور شہباز شریف کو سیکیورٹی تھریٹ، اکٹھے سفر سے گریز کی ہدایت

اہم خبر: نواز اور شہباز شریف کو سیکیورٹی تھریٹ، اکٹھے سفر سے گریز کی ہدایت
کیپشن: Important news: Security threat to Nawaz and Shahbaz Sharif, instructions to avoid traveling together

ایک نیوز: قائد مسلم لیگ ن اور صدر مسلم لیگ ن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ جہاں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کو سیکیورٹی تھریٹس سے آگاہ کیا گیا ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دونوں بھائیوں اور دیگر خاندانی افراد کو ایک مقام پر اکٹھے ہونے سے روک دیا، نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی ساتھ سفر کرنے اور ایک جگہ رہنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے خاندان کے افراد کو سفر بھی وقفے سے کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک ساتھ سفر کرنے سے بھی گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاعات کے بعد سابق وزرائے اعظم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو بھی اسکواڈ میں دو جیمر اور دیگر آلات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے بعد شریف خاندان کی سیکیورٹی کے لئے مزید اقدامات لئے گئے ہیں جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو بھی الگ الگ سفر کرنے کی ایڈوائس کی گئی ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی رپورٹس کے بعد سیکیورٹی بڑھائی گئی۔ نوازشریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کو بھی سابق وزیراعظم والا مکمل پروٹو کول اور سیکیورٹی ملے گی۔