خالصتان تحریک کے احتجاج پر بھارت برہم، برطانوی ہائی کمیشن کی سکیورٹی کم کردی

خالصتان تحریک کے احتجاج پر بھارت برہم، برطانوی ہائی کمیشن کی سکیورٹی کم کردی
کیپشن: On the protest of the Khalistan Movement, India reduced the security of the British High Commission

ایک نیوز: خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برطانیہ میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور مبینہ توڑ پھوڑ کے بعد بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کی سکیورٹی کم کردی۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق بھارت نے سفارتخانے میں مبینہ توڑ پھوڑ اور بھارتی جھنڈا گرائے جانے کا بدلہ لینے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کے باہر سے اضافی تحفظ فراہم کرنے والی پیلے رنگ کی آہنی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔

دوسری جانب خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے امریکا اور برطانیہ میں بھارتی سفارتخانوں میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بھارت نے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔