صدر مملکت عارف علوی حج کیلئےسعودی عرب روانہ

صدر مملکت عارف علوی حج کیلئےسعودی عرب روانہ
کیپشن: صدر مملکت عارف علوی حج کیلئےسعودی عرب روانہ

ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں چیئرمین سینیٹ نے قائم صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔

 سعودی وزارت حج کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 20 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے اور حج کے لیے تمام تر تیاریاں مکل کر لی گئی ہیں۔