وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری 

 ایک نیوز:وفاقی بیورو کریسی،پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے کردیئے گئے۔

پولیس سروس گریڈ اکیس کے احمد مکرم سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت تخفیف غربت تعنیات ،احمد مکرم اس سے قبل اوایس ڈی تھے ۔پولیس سروس گریڈ20 کے یوسف ملک،  گریڈ20 کے ناصر مختار راجپوت، قمر الزماں کی خدمات نیشنل پولیس بیورو کے سپرد کردی گئیں۔

پولیس سروس کے ہی عبد اللہ شیخ کی خدمات ریلوے پولیس،کیپٹن ریٹائر  فیروذ شاہ کی خدمات ایف سی ،گریڈ18 کے کیپٹن ریٹائر حسنین کی خدمات وفاق سے گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔

گریڈ سترہ کے مراد کی خدمات وفاق سے گلگت بلتستان کے سپرد ،ان افسران کا تعلق پولیس سروس سے ہے ۔
پی اے ایس گریڈ بیس کی ڈاکٹرعائشہ سعید ڈی جی وفاقی محتسب لاہور ،گریڈ20 کے عثمان علی خان جوائنٹ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی تعنیات  کردیئے گئے۔

گریڈ انیس کے سہیل خواجہ کی خدمات وزارت تعلیم،گریڈ انیس کے عامر عقیق خان،کرن خورشید کی خدمات گلگت بلتستان سپردکردی گئیں۔