کراچی: عباسی شہید اسپتال کا لیبرروم بند، خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا

کراچی: عباسی شہید اسپتال کا لیبرروم بند، خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا
کیپشن: Karachi: Abbasi Shaheed Hospital labor room closed, woman gave birth in a rickshaw

ایک نیوز: کراچی کے عباسی شہید اسپتال کا لیبر روم اور آپریشن تھیٹر مرمتی کام کے لیے کئی روز سے بند ہے۔ جس کے باعث اورنگی ٹاؤن سے لیبر پین کے ساتھ آنے والی خاتون کی ڈیلیوری اسپتال میں نہ ہوسکی۔ 

تفصیلات کے مطابق خاتون کافی دیگر تک پارکنگ میں موجود رکشے میں بیٹھی رہی اور رکشے میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ تاہم گائنی کی ڈاکٹروں کو اطلاع ملی تو انہوں نے پارکنگ میں پہنچ کر ماں اور بچے کی زندگی محفوظ کی۔ 

ڈاکٹر نادر نے اپنے بیان میں کہا کہ ماں کو جناح اسپتال ریفر کیا ہے جبکہ بچے کو عباسی شہید میں قائم بچوں کی ایمرجنسی میں داخل کرایا۔ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال میں ترقیاتی کام کے باعث لیبر روم اور آپریشن تھیٹر بند ہے۔ ماں اور بچے ،دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ چند روز میں لیبر روم اور آپریشن تھیٹر فعال ہوجائے گا۔