عمران خان کی گرفتاری کی تیاریاں شروع ؟

عمران خان کی گرفتاری کی تیاریاں شروع ؟

ایک نیوز؛ کیا  سابق وزیراعظم عمران خان  کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ؟ لاہور پولیس نے  چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے جیل روڈ سے  لیکر زمان پارک جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔ اس وقت  یاسمین راشد، نور الحق قادری ، شبلی فراز  سمیت  دیگر رہنما زمان پارک میں موجود ہیں۔ 

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج شام 5 بج کر 5 منٹ پر خطاب کریں گے۔

فواد چودھری کی گرفتاری پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بڑے ایکشن  تیاری:

فوادچودھری  کی اچانک لاہور سے گرفتاری سے سیاسی تناؤ میں اضافہ  ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری  تحریک انصاف کے خلاف بڑے ایکشن کا پیش خیمہ ہے ۔ 
یادرہےکہ  پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے خلاف راولپنڈی میں  کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔ راولپنڈی پولیس نے احتجاجی ریلیوں کیخلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔ 
پولیس نے خلاف قانون مجمع لگانے، نعرہ بازی کرنے سمیت جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام سے بند کرنے پر تحریک انصاف کے 13 نامزد عہدے داران سمیت 170 نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  
پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے فواد چودھری کی گرفتاری پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد حکومت کی جانب سے ایک بڑا قدم ہے جس سے سیاسی تناؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
فواد چوہدری پی ٹی آئی کے سب سے مستعد اور کھل کر بولنے والے رہنما بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہیں اس وقت جماعت کے پالیسی سازوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے ترجمان کے طور شہرت حاصل کرنے والے فواد چوہدری ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے حامی سیاستدان سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی میں بھی شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے جہلم سے ایم این اے کا الیکشن جیتے اور وفاقی وزیر اطلاعات بنے۔
پی ٹی آئی دور حکومت میں وہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کوشاں نظر آئے۔ تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے وہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی امور میں مداخلت کے خلاف سخت ناقد بن کر سامنے آئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق فواد چوہدری جیسے مرکزی رہنما کی گرفتاری پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کے ایکشن کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔