وفاقی وزیر قادر پٹیل کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

وفاقی وزیر قادر پٹیل کے بڑے بھائی انتقال کرگئے
کیپشن: Federal Minister Qadir Patel's elder brother passed away

ایک نیوز: پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور وفاقی وزیرصحت قادر پٹیل کے بڑے بھائی علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قادر پٹیل کے بڑے بھائی ایوب پٹیل انتقال کرگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کئی روز سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات بعد نماز عشاء 7 بجکر 45 منٹ پر کیماڑی میں ادا کی جائے گی۔ 

وفاقی وزیر کے بھائی کے انتقال پر سینئر قیادت اور اہم سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔