سراج الحق نے حکومت بنانیوالے کو ہائی جیکرقرار دیدیا

سراج الحق نے حکومت بنانیوالے کو ہائی جیکرقرار دیدیا
کیپشن: سراج الحق نے حکومت بنانیوالے کو ہائی جیکرقرار دیدیا

ویب ڈیسک:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےجعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز قرار دیدیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کابیان میں کہنا ہے کہ دھاندلی کے الیکشن پر جو عمارت تعمیرکی گئی،چند مہینوں بعد دھڑام سے گر جائے گی۔جعلی حکومت کی عمارت کا ملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ایک چور کے بعد دوسرے چور کومسلط کیا جا رہا ہے۔قوم سوال کرتی ہے کہ ان کا قطاروں میں کھڑے کرکے وقت کیوں ضائع کیا۔الیکشن کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے۔

سراج الحق کاکہنا تھاکہ حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں۔عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ن لیگ، پی پی کی آخری حکومت ہوگی۔