گورنرپنجاب سے اسحاق ڈار کی ملاقات،حکومتی امورپرتبادلہ خیال

گورنرپنجاب سے اسحاق ڈار کی ملاقات،حکومتی امورپرتبادلہ خیال
کیپشن: گورنرپنجاب سے اسحاق ڈار کی ملاقات،حکومتی امورپرتبادلہ خیال

ایک نیوز:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے اسحاق ڈارکی ملاقات،حکومتی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنرہاؤس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے صوبہ پنجاب کے معاملات اور مسائل بالخصوص سکول سے باہر بچوں کا مسلہ، تعلیم اور یونیورسٹیوں سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی 

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کاکہنا تھاکہ پوری قوم کی نظریں نئی حکومتوں کی کارکردگی سے وابستہ ہیں۔ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں  پنجاب انشاءاللہ بہت تیزی سے ترقی کرے گا ۔   امید ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنی سابقہ روایات کے مطابق انتہائی محنت سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے اور آنے والی وفاقی حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ میری دعا ہے کہ ہم انتشار اور فساد سے بچتے ہوئے اپنی توجہ تعلیم، رفاعہ عامہ اور معاشرتی اصلاح کی طرف کریں۔ 

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی سینیٹ میں قومی مزاج کو پروان چڑھاتی ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر پنجاب کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے پر مبارکباد بھی دی۔