سپیکر  نے وزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

سپیکر  نے وزیراعلیٰ کےالیکشن شیڈول کا اعلان کردیا
کیپشن: سپیکر  نے وزیراعلیٰ کےالیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

ایک نیوز:سپیکر پنجاب اسمبلی محمداحمدخان نے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن کے شیڈول کااعلان کر دیا۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔وزیراعلی کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال 5بجکر10 منٹ پر پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ایک امیدوار ہونے پر بھی بذریعہ ڈویژن ہوگا۔وزیراعلی کا انتخاب سوموار 26 فروری کو دن 11بجےہو گا ۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔