ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: Weekly report of inflation in the country continues

ایک نیوز : ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 41.54 فیصد پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خردونوش کی قیمتں بڑھنے سے ہوا، ایک ہفتے کے دوران 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 کی قیمتوں میں کمی اور 12 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر طبقہ 44 ہزار روپے سے اوپر ماہانہ آمدنی والا رہا، 44 ہزار سے زائد ماہانہ آمدنی والوں کیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح 42.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت 13 روپے، زندہ مرغی 23 روپے 55 پیسے مہنگی ہوئی، کیلے 10 روپے 37 پیسےفی درجن مہنگے ہوئے۔چینی کی فی کلو اوسط قیمت 3 روپے 15 پیسے بڑھ گئی، دال ماش ایک روپے 20 پیسے اور سگریٹ 76.45 فیصد مہنگا ہو گیا۔

ایک ہفتے کے دوران دہی، تازہ دودھ،بیف اور مٹن مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ آٹے، دال مونگ ، گڑ، آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت 13.84 فیصد کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 0.81 فی صد سستا ہوا۔