گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ: خیبر پختونخوا کی اعلیٰ درسگاہ

گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ: خیبر پختونخوا کی اعلیٰ درسگاہ
کیپشن: Garrison Cadet College Kohat: The highest educational institution of Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز: گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ خیبر پختونخوا اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے طلبا کے لئے ایک بہترین اقامتی درسگاہ ہے۔ اس کالج کی بنیاد یکم مارچ 1990 کو رکھی گئی۔

کالج 85 ایکڑ کی وسیع اِراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 600 ( چھ سو ) طلبا اعلیٰ پائے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ کالج میں طلبہ کی جدید علوم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

گزشتہ سالوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں اٹھائیسواں سالانہ تقریب یوم والدین منعقد ہوا جس میں کیڈٹس کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

گورنر  خیبر پختونخوا  غلام علی خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ کیڈٹس نے مارچ پریڈ کے زبردست مظاہرے سمیت جمناسٹک اور ایتھلیٹکس کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

مہمان خصوصی نے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو میڈلز، شیلڈز اور اعزازی شمشیر سے بھی نوازا۔

تقربب میں بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام سمیت کیڈٹس کے والدین نے بھی شرکت کی۔