انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ،سپلائرز کیخلاف کارروائی کا آغاز

انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ،سپلائرز کیخلاف کارروائی کا آغاز
کیپشن: انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ،سپلائرز کیخلاف کارروائی کا آغاز

ایک نیوز: انجیکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انجیکشنز کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ مختلف زاویوں سے اس کی تحقیقات جاری ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔

نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے۔