پاکستان دو سال کیلئے یونیسکو ایگزیکٹیو بورڈ کا وائس چیئرمنتخب

پاکستان دو سال کیلئے یونیسکو ایگزیکٹیو بورڈ کا وائس چیئرمنتخب
کیپشن: Pakistan elected Vice-Chair of UNESCO Executive Board for two years

ویب ڈیسک: پاکستان آئندہ دو سال کیلئے ایشیا پیسفک گروپ سے یونیسکو ایگزیکٹیو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہوگیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 2023-2025  کیلئے ایشیا پیسفک گروپ سے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہوا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ سیشن میں پاکستان کے انتخاب کے لئے ووٹ اور سپورٹ کرنے والے تمام ممالک کے مشکور ہیں۔ پاکستان کوآپریٹو ملٹی لیٹرل ازم کے فروغ پر کاربند رہے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے یونیسکو کی اقدار اور اصولوں فروغ کے لئے پر عزم ہے۔