حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال 

 حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال 
کیپشن:  حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال 

ویب ڈیسک:پی سی بی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حارث رؤف نے اپیل کی تھی جو ٹربیونل کو بھیجی گئی۔ حارث رؤف اسٹار پلیئر ہیں، ان کا خیال رکھنا ضروری تھا۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے انکار پر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا تھا۔