دبئی میں بڑی بیٹھک،نواز،شہبازشریف،مریم نواز موجود،زرداری کل روانہ ہوں گے

دبئی میں بڑی بیٹھک،نواز،شہبازشریف،مریم موجود،زرداری کل روانہ ہوں گے
کیپشن: Big sitting in Dubai, Nawaz, Shehbaz Sharif, Maryam present, Zardari will leave tomorrow

ایک نیوز :دبئی پاکستان کی سیاست کا نیا گڑھ بن گیا۔سربراہ ن لیگ نوازشریف ،وزیراعظم شہبازشریف،نائب صدر مریم نواز موجود،سابق صدر آصف زرداری کل دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کل دبئی روانگی کا امکان ہے۔ سابق صدر آصف زرداری 2دن دبئی میں قیام کریں گے ۔آصف زرداری کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقات کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز، شہباز اور مریم نواز آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور انتخابات کے حوالے سے معاملات کو فائنل کریں گے۔ اس کے بعد پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ حج کریں گی۔ میاں نواز شریف اوردیگر سعودی عرب سے حج کی ادائیگی کے بعد واپس لندن آ جائیں گے۔ تاہم مریم نواز اپنے والد کے ساتھ لندن جاسکتی ہیں اور واپس پاکستان بھی آسکتی ہیں۔