گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا، حسن شہریار

 گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا، حسن شہریار
کیپشن: If I had to get married at gunpoint, I would marry Mehwish Hayat, Hasan Shehryar

ایک نیوز : پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یٰسین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں گن پوائنٹ پر شادی کیلئے کہا گیا تو وہ مہوش حیات سے شادی کریں گے۔

معروف ڈیزائنر حسن شہریار یٰسین سے نجی ٹی وی پرپروگرام میں سوال کیاگیا کہ  اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو کس سے کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں حسن شہریار نے کہا کہ وہ گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرنا چاہیں گے کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت ضروری ہے اور مہوش ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

 اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے معروف ڈیزائنر نے بتایا کہ وہ نیویارک میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا آدھا بچپن لندن میں گزرا۔اپنی والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر پہلی مرتبہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ان کی شادی کے دن دیکھا تھا اور ڈیانا کو دیکھ کر ہی انہیں ڈیزائنر بننے کا شوق پیدا ہوا۔

حسن شہریار نے بتایا کہ انہوں نے ڈیانا کی شادی سے واپس آکر ٹشو پیپر کی مدد سے ڈیانا کی شادی کے جوڑے جیسا گاؤن بنایا جو انہوں نے اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا تھا۔

یاد رہے کہ حسن شہریار یٰسین پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے مشہور ڈیزائنر ہیں ان کے ملبوسات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا ہے۔